پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس، ضمنی انتخابات کیلئے لائحہ عمل طےکیا گیا

لاہور(خبر نگار ) پیپلز پارٹی لاہور نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں اور خودکش حملے میں جاں بحق ہونیوالے صدر آصف علی زرداری کے سکیورٹی آفیسر بلال شیخ کی دعا کے لئے ایک تقریب کااہتمام کیا ۔پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی کی رہائش گاہ پر ہونیوالی اس تقریب میںضمنی انتخابات کے امیدواروں اشرف بھٹی،عارف نسیم کاشمیری، امجد جٹ،آصف ناگرہ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ضمنی انتخابات کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا اور طے پایا کہ پیپلز پارٹی لاہور ضمنی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی بھرپور مہم چلائے گی۔اس تقریب میں عزیز الرحمن چن، نوید چوہدری، فائزہ ملک، عابد حسین صدیقی، غلام محی الدین دیوان، نصیراحمد، عارف نسیم کاشمیری، شکیل میر، اشرف بھٹی، راحیلہ زرین، زرقا بٹ، عفت بٹ، سیٹھ عاشق حسین، میاں طارق، شاہدہ جبیں، عابد مناواں اور احمد جٹ کے علاوہ دیگر امیدواروں نے شرکت کی۔