پیش نہ ہونے پر سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(وقائع نگار خصوصی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسعود صادق نے زیر سماعت استغاثہ میں پیش نہ ہونے پر سابق ایم این اے مہدی حسن بھٹی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 24 جولائی تک ملتوی کردی۔ مذکورہ کیس میں سابق ڈی آئی جی جہانزیب برکی سمیت 20 پولیس اہلکار بھی ملوث ہیں۔