پنجاب حکومت نے ضمنی انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا آغاز کردیا: اعجاز چودھری

لاہور(نیوزرپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین راشد،ضلعی صدر کرنل (ر) اعجاز منہاس اور این اے68 سرگودھا سے پی ٹی آئی کے امیدوار ملک نذیرصوبی نے کہا کہ پنجاب کی حکومت نے ضمنی انتخابات سے پہلے ہی دھاندلی کا آغاز کردیا ہے، سلانوالی کے ایس ایچ او کو تبدیل کر دیا گیا ہے، انتخابی قوانین کے مطابق ضمنی الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد کوئی تبادلہ نہیں ہو سکتا ، لہذا فوری طور پر سلانوالی تھانے کے ایس ایچ او کا تبادلہ منسوخ کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز رہے تحریک انصاف جمہوری جدوجہد سے ان کا مقابلہ کرے گی ۔