پرویز مشرف نے چودھری برادران خورشید محمود قصوری‘ حامد ناصر چٹھہ سے ملاقات سے انکار کر دیا تھا: ڈاکٹر امجد

لاہور (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے چودھری برادران‘ تحریک انصاف کے خورشید محمو دقصوری‘ ہم خیال کے حامد ناصر چٹھہ سے ملاقات سے انکار کر دیا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری ڈاکٹر امجد نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ چودھری شجاعت حسین‘ چودھری پرویز الٰہی‘ خورشید محمود قصوری‘ محمد علی درانی اور حامد ناصر چٹھہ نے کچھ عرصہ قبل پرویز مشرف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا لیکن پرویز مشرف نے ایسے تمام سیاسی لوگوں سے ملنے سے انکار کیا جو ماضی میں انکی وجہ سے اقتدار میں شریک رہے لیکن اب انکو سیاسی بوجھ سمجھ کر صرف مزاج پرسی کے بہانے ملاقات کے خواہشمند تھے۔