پاکستان آگہی پروگرام، طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ موبائل نظریاتی یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور (خصوصی رپورٹر) نیو گیریژن ہائی سکول بسی موڑ شاہدرہ کے طلباءو طالبات اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ شادمان‘ برینز کالج والٹن روڈ‘ مدرسہ المدینہ ماجد العلوم فرخ آباد شاہدرہ‘ اور جامعہ برکات العلوم‘ بنک سٹاپ‘ آشیانہ روڈ‘ لاہورکا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد450تھی۔