نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن تمام بحران حل کریگی: سردار خالد ملک

نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن تمام بحران حل کریگی: سردار خالد ملک

 لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سردار خالد ملک نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن توانائی کا بحران حل کریگی۔ دہشت گردی کا خاتمہ کرکے معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کریگی۔ وہ گذشتہ روز نوائے وقت سے گفتگو کررہے تھے۔ سردار خالد ملک نے مزید کہا کہ 3 ماہ میں واحی ہوجائیگا کہ حکومت کی سمت درست ہے اور نوز شریف مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں۔