میاں نواز شریف جلد تمام بحرانوں پر قابو پالیں گے: محمود حسین کمبوہ

میاں نواز شریف جلد تمام بحرانوں پر قابو پالیں گے: محمود حسین کمبوہ

لاہور (پ ر) پی پی 144 سے مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری محمود حسین کمبوہ نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کو چین کے کامیاب دورہ پر مبارکباد دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بجلی اور گیس بحران پر جلد قابو پالیں گے۔ میاں برادران ایک پختہ عزم کے ساتھ پاکستان میں بحرانوں پر قابو پانے کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ انہوں نے عوام اور خاص طور پر مسلیم لیگی کارکنوں سے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینہ میں نماز کے بعد پاکستان کی سلامتی کیلئے دعا کریں اور رمضان المبارک میں اپنے غریب کارکنوں کو بھ نہ بھلائیں۔