مولانا سمیع الحق کے داماد کیلئے دعائے صحت کی اپیل

لاہور (پ ر) جامعہ دارالعلوم حقانیہ اور شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالحقؒ کے خادم خاص اور حضرت مولانا سمیع الحق کے داماد شفیق الدین فاروقی ان دنوں شدید علیل ہیں۔ کینسر کے بعد اب فالج کے حملے کی وجہ سے مسلسل ہسپتال کے آئی سی یو میں صاف فراش ہیں۔ مولانا سمیع الحق اور دارالعلوم حقانیہ نے تمام مسلمانوں‘ فضلائ‘ حقانیہ سے عاجزانہ اپیل کی ہے کہ وہ موصوف کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کریں۔