موسم برسات میں لیموں کی سکنجین ، سرکہ، پیاز، پودینہ اور ادرک کا استعمال نہایت مفید ہے: طبی ماہرین

لاہور (نیوز رپورٹر) موسم برسات میں مختلف بیماریاں گیسٹرو، ہیضہ، اسہال، پیٹ کی خرابی،ب دہضمی،خارش اور جلدی امراض پھوڑے ، پھنسیاں وغیرہ وبا کی صورت میں پھیلتے ہیں۔جن سے بچنے کیلئے لیموں کی سکنجین، سرکہ، پیاز، پودینہ اور ادرک انتہائی مفید ہے۔ ان خیالات کا اظہار موسم برسات اور وبائی امراض سے بچاﺅ کے موضوع پر پاکستان طبی کانفرنس لاہور ڈویژن کے زیرِ اہتمام منعقدہ مجلس مذاکرہ میں پروفیسر حکیم محمد اعجازفاروقی،پروفیسرحکیم جاوید رسول ،پروفیسرحکیم محمد احمدسلیمی،پروفیسرحکیم سید عمران فیاض،حکیم محمد افضل میو نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس موسم میں پانی اُبال کر اور فلٹر کر کے پیئں۔بچوں کو گلیوں میں بارش کے ٹھہرے ہوئے گندے پانی میں نہانے منع کریں۔ گلے سڑے پھل اور باسی کھانا کھانے سے گریز کریں نیز گوشت،چائے،کافی،کولو مشروبات کا استعمال کم کریں اور غذا میں کدو، ٹینڈے،گھیا توری،خرفہ،کریلے ،کالے چنے کا شوربہ اور مونگ کی دال استعمال کریں۔