ملازمین کی فلاح و بہبود کے کاموں کیلئے عہدیدار پرعزم ہیں، پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن جھوٹے وعدے نہیں کرے گی۔ سیکرٹریٹ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کے کاموں پر عہدیدار ان پر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بختیار احمد نائب صدر محمد خالد یوسف جنرل سیکرٹری، چوہدری غلام غوث ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ، اور محمد یونس رابطہ سیکرٹری پنجاب سول سیکرٹریٹ کے عہدیداران نے دوسرے محکمہ جات کی ایسوسی ایشن کے صدور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بعد ازاں پنجاب سول سیکرٹریٹ ایسوسی ایشن کے پریس سیکرٹری عبدالکریم اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی فلاح کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ اس موقع پر پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صدر رانا نثار احمد ، سینئر نائب صدر راجہ سہیل احمد، فنانس سیکرٹری چودھری شاہد محمود، ڈپٹی فنانس سیکرٹری زین خان ، عبدالغفار وائیں سیکرٹری ویلفیئر، محمد فاروق خان ایڈیشنل فنانس سیکرٹری بھی موجود تھے۔