معیشت کی بحالی اور صنعتی شعبہ کا استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے: افضل کھوکھر

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف توانائی بحران کے خاتمہ میں دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن اسی مشن کا حصہ ہے۔ رمضان میں عوام کو لوٹنے والوں کو نشان عبرت بنا ڈالیں گے۔ ریاست اور عوام کی ضروریات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ معیشت کی بحالی اور صنعتی شعبہ کا استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مسائل کے حل کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے۔ پاکستان چائنہ معاہدوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔ عوام کی مدد کے بغیر کچھ بھی ممکن نہیں۔ عوام نے جو اعتماد دیا ہے‘ اس پر جان دیکر بھی پورا اتریں گے۔ بہتری آہستہ آہستہ ہی آئے گی۔ اطمینان اور یقین رکھیں۔ مسلم لیگ (ن) پڑھے لکھے بیروزگار نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے جلد مفت تعلیم اور قرضوں کا سلسلہ شروع کر رہی ہے۔