معاشرے کی اکثریت مادیت کا شکار ہو چکی ہے: صاحبزادہ ظہیر نقشبندی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم دعوت و تربیت صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے کہا ہے کہ معاشرے میں شکر کا فقدان ہے۔ اخلاقی اقدار کو معاشرے سے رخصت کر دیا گیا ہے اور معاشرے کی اکثریت مادیت کا طوق گلے میں ڈال کر دنیا کمانے میں مبتلا دکھائی دیتی ہے۔ انسان کو چاہئے کہ وہ فرائض کی ادائیگی میں کبھی غفلت کا ارتکاب نہ کرے کیونکہ غفلت سے معاشرے میں غیرمتوازن رویے جنم لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باطن کو نور سے بھرنے کی جدوجہد جاری رہنا چاہئے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں ”درس عرفان القرآن“ کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔