مسلم لیگ فنکشنل ضلع شیخوپورہ کے پارٹی عہدیداران کا اعلان، محمد سعید بٹ صدر شیخ سرفراز خلیل جنرل سیکرٹری مقرر

لاہور (پ ر) مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے صدر ملک غلام مصطفےٰ کھر نے ضلع شیخوپورہ کیلئے پارٹی عہدیداروں کا اعلان کر دیا ہے۔ جنرل سیکرٹری پنجاب عمران ریاض کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق محمد سعید بٹ کو فنکشنل لیگ ضلع شیخوپورہ کا صدر، سید حسن رضا کو سینئر نائب صدر، شیخ سرفراز خلیل کو جنرل سیکرٹری اور ملک اشرف علی خمینی کو نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔