ماہ صیام میں گرانفرشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی: وزیر اوقاف

لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اوقاف پنجاب سیدہارون سلطان بخاری نے کہا ہے کہ ماہ صیام میں گرانفروشی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔ حکومت پنجاب کی طرف سے آٹا پر سوا تین ارب روپے کی سبسڈی اور تاجروںو مخیر حضرات کی طرف سے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے اثرات غریب عوام تک پہنچنے چاہئیں ، رمضان بازاروں میں سہولیات اور معیار کا جائزہ لینے کیلئے وزراء، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیںجنہوںنے معائنے شروع کر دیئے ہیں۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار ڈی جی خان میں رمضان بازار کے معائنہ کے موقع پر صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی -