لاہور میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر سکیورٹی سخت

لاہور میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر سکیورٹی سخت

لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع پر سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی ہے۔ اعلیٰ پولیس حکام نے جوانوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے جبکہ تمام ڈویژنل ایس پیز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وہ اپنی اپنی ڈویژن میں گشت کے سسٹم کو بڑھا دیں اور ہر مشکوک گاڑی اور موٹر سائیکل پر کڑی نظریں رکھیں تاکہ کسی بھی طرح کا کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو سکے۔