لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

لاہور سمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش، موسم خوشگوار

لاہور (سٹی رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+ نمائندگان) اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور سیالکوٹ سمیت آزادکشمیر کے کئی علاقوں میں پیر کی صبح بارش نے جل تھل ایک کر دیئے اور گرمی سے پریشان روزہ داروں نے سکھ کا سانس لیا جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے عوام کو مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ لاہور میں سحری کے بعد تیز ہوا¶ں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، موسم خوشگوار تو ہو گیا مگر نشیبی علاقوں میں گھٹنے گھٹنے پانی جمع ہونے سے لوگوں کو مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا۔ بعض سڑکوں پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک جام ہو گئی۔ گرمی اور حبس کا زور ٹوٹنے سے موسم خوشگوار ہو گیا اور روزے داروں نے اطمینان کا سانس لیا۔ لکشمی چوک، ایمپریس روڈ، ڈیوس روڈ، فلیمنگ روڈ، جی پی اوچوک، محمد نگر، مال روڈ،گورنر ہا¶س روڈ، نسبت روڈ،کچا نسبت روڈ اور مین بازارگوالمنڈی سمیت دیگر علاقے پانی سے بھر گئے۔ کئی مقامات پردرخت اور بڑے سائن بورڈ بھی گر گئی اور گاڑیاں پانی میں بند ہو گئیں جس کے بعدڈی ایم ڈی آپریشن نے فرائض کی ادائیگی میں غفلت برتنے پرسب ڈویژنل آفیسر شالیمار ٹاﺅن، گنج بخش ٹاﺅن، راوی ٹاﺅن، نشتر ٹاﺅن اور علامہ اقبال ٹاﺅن کو جواب طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ۔ واسا ترجمان کے مطابق ایم ڈی واسا کنٹرول روم میںبارشی آپریشن کا جائزہ لیتے رہے اور لمحہ بہ لمحہ کمشنر لاہور اور ڈی سی او لاہورکو نکاسی آب سے آگاہ کیا۔واسا نے فوری طور پر مشینری اور پمپس کی مدد سے تمام سر کلر روڈ سے نکاسی آب کو فوری ممکن بنایا۔ آج لاہور سے نکاسی آب کو فوری ممکن بنانے کےلئے تمام اقدامات کئے گئے اور بارشی آپریشن جلدممکن بنایا۔ واسا ترجمان کے مطابق شہر میں بارش کا آغاز صبح 7:20سے شروع ہوا اور8:45تک جاری رہی واسا کا عملہ نے بارش کے آغازسے ہی بارشی آپریشن شروع کر دیا۔ترجمان کا کہنا ہے مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 20مئی سے شروع ہوگا جوکہ 24مئی تک جاری رہے گا محکمہ موسمیات کی اطلاع کے مطابق ےہ سلسلہ کافی تیز ہوگا۔ایسے حالات کے پیش نظر واسا نے اپنے تمام سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا ہے جبکہ تمام چھوٹے اور بڑے نالوںکی صفائی کا کام تیزی سے شروع کر دیا گیا تاکہ آنے والے اس مون سون میں نکاسی آب کو فوری ممکن بنایا جاسکے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور اور گردونواح میں مزید بارش کی پیش گوئی کی ہے۔کراچی میں بھی مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا،جس کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں آج دن کے اوقات میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت آزاد کشمیر میں کوٹلی، پلندری میں بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے ان علاقوں میں مزید بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں 55،اسلام آباد میں 46،جہلم میں 43، پلندری میں 41،بشام اور منگلا میں 34،شنکیاری میں 31تربلیا میں 29، مرالہ اور کوٹلی میں 28جبکہ سیالکوٹ میں 14ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔