فلور ملوں نے یوٹیلٹی سٹورز کو آٹے کی سپلائی دوسرے روز بھی بند رکھی

لاہور (کامرس رپورٹر) یوٹیلٹی سٹورز پر فلور ملوں نے دوسرے دن بھی آٹے کی سپلائی بند رکھی جس سے یوٹیلٹی سٹورز پر آٹے کی خریداری کے لئے آنے والے صارفین کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔ یوٹیلٹی سٹورز کی انتظامیہ کے مطابق فلور ملز مالکان نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت 1385روپے تک پہنچ گئی ہے اس قیمت پر آٹے کی ارزاں نرخوں پر سپلائی ممکن نہیں ہے یا تو پاسکو ہمیں سرکاری گندم سپلائی کرے یا گندم کی نئی قیمت کے تناسب سے آٹے کے نرخ بڑھائے جائیں۔