شہر سے مکمل نکاسی آب تک تمام سرکاری مشینری حرکت میں رہے گی: ڈی سی او

لاہور(خبر نگار)ڈسٹرکٹ کوآرڈےنےشن آفےسر لاہورنسیم صادق نے کہا ہے کہ مون سون کے دوران شہر سے مکمل نکاسی آب تک تمام سرکاری مشینری حرکت میں رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک شہر سے پانی کا مکمل انخلاءنہیں ہو جاتا تب تک متعلقہ محکموں کے افسران باہر فیلڈ میں فرائض سر انجام دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز بارش کے دوران لکشمی چوک،اک مورےہ پل اور دےگر علا قوں کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او نسیم صادق نے کہا ہے کہ وزےر اعلیٰ پنجاب کی ہداےت پر ضلعی انتظامےہ نے محکمہ سوئی گےس اور لےسکو کے ساتھ مل کر بجلی اور گےس چوروں کے خلاف کرےک ڈاﺅن جاری رکھا ہوا ہے اور بجلی و گےس چوروں کو پکڑنے کے بعد ان پر رےکوری ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان کو گرفتار بھی کرواےا جا رہا ہے۔ ان خےالات کا اظہار ڈی سی او لاہور نسےم صادق نے لےسکو اور سوئی گےس کے اعلیٰ افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔