شہباز شریف نے پچھلے 5 سالوں میں بجلی کا ایک بھی منصوبہ شروع نہیں کیا: سردار لطیف کھوسہ

لاہور(خبر نگار) پےپلز پارٹی کے سےکرٹری جنرل سردار لطےف کھوسہ نے کہا ہے کہ شہباز شرےف نے اپنے پچھلے پانچ سالہ دور مےں اےک مےگا واٹ بجلی پےدا کر نے کے منصوبے کو بھی عملی جامہ نہےں پہناےا۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر شہباز شرےف صوبے کے اربوں روپے رائےونڈ رو ڈ، فےروزپورروڈ اور جنگلا بس پر خرچ کرنے کی بجائے 10 دس مےگا واٹ کی ٹربائن درےائے سندھ، جہلم اور چناب کے نزدےک لگاتے تو صوبے کے لوگوں کو وافر مقدار مےں سستی بجلی دستےاب ہوتی اُنہوں نے کہا کہ شہباز شرےف کی حکومت نے شمسی توانائی اور ونڈ مل کے منصوبوں پر بھی توجہ نہ دی حالانکہ پنجاب مےں ان ذرائع سے بجلی پےدا کرنے کے روشن امکانات تھے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہباز شرےف نے اسکی بجائے مےنارِ پاکستان مےں لوڈشےڈنگ کے خلاف کےمپ لگا کر ڈرامہ کرنے کو ترجےح دی۔ اُنہوں نے کہا کہ خےبر پی کے، کے وزےرِ اعلی نے لوڈشےڈنگ کے خلاف احتجاج کرنے کا فےصلہ کےا ہے اسکی رےت خود پنجاب کے وزےرِ اعلی نے ڈالی ہے۔