زاہد ذوالفقار کو سینئر نائب صدر رانا اشعر کو جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی لاہور بنا دیا گیا

لاہور (خبر نگار) پیپلزپارٹی لاہور ڈسٹرکٹ تھری کے صدر رانا اشعر کو پیپلزپارٹی لاہور کا جنرل سیکرٹری بنا دیا گیا ہے جبکہ پہلے جنرل سیکرٹری زکریا بٹ تھے جوکہ 11 مئی کے بعد غیرفعال تھے۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ون کے صدر زاہد ذوالفقار خان کو سینئر نائب صدر لاہور بنا دیا گیا ہے اور عارف نسیم کشمیری کو ڈسٹرکٹ ون کے صدر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔