رہائشی آبادیوں میں موجود صنعتیں اور کیمیائی مواد کے گودام ایک اہم سماجی مسئلہ ہے: کمشنر

لاہور(خبر نگار) کمشنرلاہور ڈویژن امداد اﷲ بوسال نے کہا ہے کہ دہلی دراوزے کے علاقے میں کیمیکل گودام میں آتشزدگی جیسے حادثات کی آئندہ روک تھام کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی اور انتظامی عزم کی شدید ضرورت ہے۔ ہمیں ایسے واقعات کے حوالے سے اپنی منصوبہ بندی کو کسی منطقی انجام تک پہنچانا ہوگا۔ کمشنر لاہور نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دس دنوں میں رہائشی علاقوں میں موجود کیمیکلز کے گوداموں کی تعداد، گوداموں میں موجود خطرناک کیمیکلز کی تفصیلات، کیمیکلز گوداموں کے اردگرد موجود آبادی اور دیگر پہلو¶ں سے مکمل رپورٹ تیار کی جائے تاکہ ایسے حادثات کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے عملی اقدامات کی ٹھوس بنیادوں پر منصوبہ بندی کرکے انتظامی ایکشن لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور انتظامیہ اپنے ذمہ داری کو ادا کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھے گی- انہوں نے کہا کہ لاہور میں رہائشی آبادیوں میں موجود صنعتیں اور کیمیائی مواد کے گودام ایک اہم سماجی مسئلہ بھی ہے۔