روزہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے: شہلا اویس زنجانی

لاہور (پ ر) عالمی تحریک عظمت مصطفیٰ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شہلا اویس زنجانی نے کہا کہ روزہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ روزہ دار کو اجر کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے خود فرمایا ہے۔ رمضان المبارک مسلمانوں کی روحانی تربیت کیلئے ریفریشر کورس ہے۔ قرآن پاک سے تعلق جوڑ کر رمضان کے فوائد سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی رمضان المبارک میں ہی معرض وجود میں آیا تھا۔ اس لئے اس ماہ مقدس میں ہماری ذمہ داری اپنے وطن کی طرف بھی بڑھ جاتی ہے۔ اللہ تبارک تعالیٰ نے ہمیں عظیم نعمت سے نوازا مگر اپنی کوتاہیوں کی وجہ سے ہم اس نعمت کی قدر نہ کرسکے اب بھی ہمارے پاس یہ موقع موجود ہے، اپنا تن من دھن پاکستان کو اسلامی فلاحی جمہوری مملکت بنانے میں لگا دیں۔ اگر آ قوم غفلت کی نیند سے بیدار ہو کر قرآن و سنت کا راستہ اپنا لے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان کا شمار دنیا کے باوقار ممالک نہ ہو۔