دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں ان کا کوئی مذہب نہیں: مجلس وحدت مسلمین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین اور پاکستان عوامی تحریک نے کوئٹہ مسجد روڈ پر ہونیوالی فائرنگ کی شدیدترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دھشت گرد انسانیت کے بد ترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں ، اسلام میں انتہا پسندی اور دھشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں، مجلس وحدت کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وزیراعظم بلوچستان کے حالات خصوصا ہزارہ برداری کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔