دہشت گردی نے معیشت کو بے انتہا نقصان پہنچایا: قمر الزمان بابر

دہشت گردی نے معیشت کو بے انتہا نقصان پہنچایا: قمر الزمان بابر

لاہور (پ ر) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے مرکز وائس چیئرمین قمرالزمان بابر نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت سے نجات پانے کیلئے تمام قومی رہنماو¿ں کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی یہ مسئلہ کسی ایک پارٹی یا حکومت کے اقدامات سے حل نہیں ہوگا اس سے چھٹکارہ ہماری قومی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کی لعنت نے پاکستان کی معیشت کو بے انتہا نقصان پہنچایا ہے۔ موجودہ مہنگائی کی بڑی وجہ بھی دہشت گردی ہے۔ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ اس اہم قومی ایشو پر اے پی سی کا ملتوی ہو جانا افسوسناک ہے۔ حکومت جلد از جلد آل پارٹیز کانفرنس بلوائے تاکہ دہشت گردی کیخلاف قومی ایجنڈا بنایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی ’محفوظ پاکستان‘ کے ماٹو کے تحت اپنی جدوجہد آگئے بڑھا رہی ہے۔ ہم عوام میں رواداری، برداشت اور احترام آدمیت کو فروغ دینے کا کام کررہے ہیں۔ اجلاس میں چودھری لئیق احمد، امجد عبید، آغا شوکت، ارشاد عالم شاد، وقار احمد، نور حسین، منظور حسین، خالد اعجاز، سید مبین شاہ، احمد فہیم و دیگر نے شرکت کی۔