حکومتی اقدامات سے سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر ہوا : مجتبیٰ شجاع

لاہور)کامرس رپورٹر)وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت طلبہ کو بامقصد،پروفیشنل اور معیاری تعلیم کے مواقع فراہم کررہی ہے جس کے نتیجے میں سرکاری سکولوں کا معیار تعلیم بہتر ہوا ہے جس کے نتیجے میں صرف لاہور میں گزشتہ سال کے دوران پرائیویٹ سکولوں سے اےک لاکھ18ہزار بچے سرکاری سکولوں میںداخل ہوئے اور ضلع مےں سرکاری سکولوں مےں زےر تعلےم بچوں کی تعداد 6 لاکھ 73 ہزار ہوگئی ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ معیاری تعلیم کے فروغ کے لئے موجودہ مالی سال کے دوران 244 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے جو کل بجٹ کا 26 فیصد ہے۔ اساتذہ اور لوگوںکے وفود سے خطاب کرتے ہوئے میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی وزیراعلی پنجاب نے تعلیم کے میدان میں ایمرجنسی نافذ کردی اورصوبہ کے عوام کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ایک جامع حکمت عملی کے تحت منصوبے مکمل کئے۔ انہوں نے کہا کہ انہی کوششوں کی بدولت اس وقت 57 لاکھ سے زائد طلباءاور 48 لاکھ سے زائد طالبات تعلیمی نظام کا حصہ ہیں اور صوبائی حکومت کی تعلیمی پالیسیوں کے نتیجہ میں سکولوں میں شرح حاضری 92 فیصد ہو چکی ہے جسے 100 فیصد تک لے کر جائیں گے -