حلقہ ارباب ذوق لاہور کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

لاہور (کلچرل رپورٹر)حلقہ ارباب ذوق لاہور کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس عباس تابش کی صدارت میں الحمراءادبی بےٹھک مےں ہوا۔ اجلاس میںرحمان فارس نے پانچ غزلیں اور جاوید اطہر نے مضمون بعنوان © "©©©پاکستان میں لوک داستانیں ۔ ۔ اےک مطالعہ©© " برائے تنقید پیش کیا۔غزلوں کے بارے میں مجموعی تاثر ےہ تھا کہ غزلوں کی فضا اداسی کی بنتی ہے مگر یہ اداسی ناصر کاظمی کی اداسی سے الگ ہے۔ بہتر ہوتا کہ اگر کسی ایک پہلو پر تفصیل سے تحقیقی کام کیا جاتا۔ تنقید میں حصّہ لینے والوں میںڈاکٹر کنول فیروز، ڈاکٹر امجد طفیل، فرحت عباس شاہ، سلیم سہیل، زاہد مسعود، غافر شہزاد، شفیق احمد خان، آزاد مہدی، جاوید اطہر، اخلا ق ا حمد، جاوید قاسم، اور ڈاکٹر شاہدہ دلاور شاہ شامل تھے جبکہ شرکاءمیں اعجاز رضوی، آفاق، ارشد چوہدری ،شہزاد ملک ، ملک طارق جاوید ، عمرانہ انعم، ازہر منیر، کامران ناشط، منیر وجدان، احسان الحق مظہر، سبطین رضا اور دیگر احباب تھے۔