تحریک انصاف: ٹکٹوں کی تقسیم میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کےلئے قائم کمیٹی کے رکن فریدالدین نے استعفیٰ دےدیا

تحریک انصاف: ٹکٹوں کی تقسیم میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کےلئے قائم کمیٹی کے رکن فریدالدین نے استعفیٰ دےدیا

لاہور (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں ہونے والی کرپشن اور فنڈز کی خورد برد کی تحقیقات کیلئے بنائی جانیوالی 3 رکنی کمیٹی میں ایک رکن فرید الدین نے استعفیٰ دے دیا۔ جس کے باعث پارٹی کی ٹکٹیں پیسے لیکر دینے کے معاملے کی انکوائری فی الحال رک گئی۔ بتایا گیا ہے پارٹی چیئرمین عمران خان نے کچھ عرصہ قبل 3 رکنی کمیٹی جس میں تسنیم نوارنی، فریدالدین اور احمد اویس شامل تھے، تشکیل دی تھی مگر کمیٹی کے ایک رکن فریدالدین نے بلدیاتی انتخابات کے نظام کی تیاری کے حوالے سے کمیٹی میں کنوینر کی ذمہ داری ملنے کی وجہ سے استعفیٰ دیدیا۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تیسرے رکن کو جلد نامزد کروایا جائے، کمیٹی اپنا کام ویسے ہی جاری رکھے گی۔