تحریک آزادی کشمیر بے مثال قربانیوں بھری ہوئی ہے ، اشرف آصف جلالی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بانی و سربراہ ادارہ صراط مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ آزادی کشمیر کی تحریک بے مثال قربانیوں سے بھری ہوئی ہے۔ بھارت کے ساتھ دوستی اور تجارت کیلئے بے چین حکمران شہداءکشمیر کے خون کو بھی پیش نظر رکھیں۔بھارت کی وزارت داخلہ کے سابق افسرکا ممبئی حملے خود کرانے کا انکشاف واضع کررہا ہے کہ بھارت ہر قیمت پر کشمیر یوں کی جد و جہد آزادی کو دباناچاہتاہے اور پاکستان کو بدنام کرنا چاہتاہے ۔ ان خیا لات کا اظہارانہوں نے یوم شہداءکشمیر کے موقع پر شہداءآزادی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا بھارت کشمیر پر اپنے غاصبانہ قبضے کو برقراررکھنے کیلئے طرح طرح کے ظلم وستم آزمارہا ہے ۔اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کے پاکستان کے خلاف عزائم نہایت خطرناک ہیں ۔