بھارتی افسر کے انکشاف نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا: وسیم اختر

بھارتی افسر کے انکشاف نے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کر دیا: وسیم اختر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی و پارلےمانی لےڈر اور امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ ستےش ورما کے انکشاف نے بھارت کا مکروہ چہرہ دنےا کے سامنے بے نقاب کر دےا ہے۔ بھارت پاکستان کی دشمنی مےں اندھا ہو چکا ہے۔ سابق بھارتی ڈپٹی سےکرٹری داخلہ کی جانب سے بھانڈا پھوڑنے کے بعد پاکستان مےں موجود ہندوستان سے دوستی کے خواب دےکھنے اوراس کو پسندیدہ ملک کا درجہ دےنے والوں کی بھی آنکھےں کھل جانی چاہئےں۔ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو نقصان پہنچاےا ہے۔اس سے خےر کی توقع نہےں ۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی اور انڈےن پارلےمنٹ پر حملہ ”پوٹا“ اور ” ےو اے پی اے“ قوانےن مےں ترمےم کے لئے خود بھا رت نے کروائے اور الزام پاکستان پر لگا دےا گےا۔ بھارت ہمارے دریاﺅں پر قبضہ جماکر پاکستان کو بنجر بنانے کی کوشش کررہاہے۔کشمیر میں5لاکھ سے زائد بے گناہ معصوم لوگوں،عورتوں اور بچوں کو شہید کرچکا ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک وقوم کے مفاد میں خارجہ پالیسی کو از سر نو تشکیل دیتے ہوئے امریکہ کو اس خطے اور بالخصوص پاکستان سے نکالا جائے۔