بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی: قاضی سعید

لاہور( خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ بجلی‘ گیس اور تیل کی قیمتوں نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے،دو وقت کی روٹی بچوں کو مہیا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ مہنگائی‘ ذخیرہ اندوزی کو کنٹرول کرے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی تیزی سے موجودہ حکومت غیرمقبول ہوئی ہے‘ اس کی مثال نہیں ملتی ہے کیونکہ عوام کو سہانے خواب دکھانے والے غریبوں کی بات کرنے والے لوگوں کے گھروں کو بلڈوز کر رہے ہیں۔