اے پی سی پاکستانی لیڈروں کی نااتفاقی سے تاخیر کا شکار ہوئی، : سردار آصف

لاہور (ثناءنیوز) سابق وزیر خارجہ سردار آصف احمد علی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت میںمسلم لیگ ن کنگز لوئل اپوزیشن تھی مگر اب تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی مسلم لیگ ن کو اسمبلی کے اندر اور باہر مارجن نہیں دیں گے۔ پاکستانی سیاستدانوں کی نااتفاقی کی وجہ سے سییورٹی کے معاملے پر حکومتی اے پی سی تاخیر کا شکارہو رہی ہے اس تاخیر میں امریکہ سمیت کسی دوسرے ملک کا کوئی ہاتھ نہیں۔ سیاستدانوں کی اس نا اتفاقی کے باعث پاکستان میں جمہوریت فیل ہوتی نظر آرہی ہے ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سردارآصف احمد علی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کیخلاف ایجی ٹیشن شروع ہونے والی ہے کیونکہ تحریک انصاف کی تو سیاست ہی یہی ہے کہ جب موقع ملے حکومتوں کیخلاف سڑکوں پر آیا جائے۔ میاں نواز شریف سے ہمدردی ہے ۔6 ہزار میگا واٹ کا شارٹ فال ایک دو روز میں تو ختم نہیں ہو سکتا، دہشتگردی پاکستان کا سب سے بڑا ایشو ہے مگر اس پر بھی ہماری جماعتیں انتشار کا شکار ہیں۔