آئندہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو ڈی جی ایل ڈی اے ذمہ دار ہونگے: سپریم کورٹ

آئندہ قانون کی خلاف ورزی ہوئی تو ڈی جی ایل ڈی اے ذمہ دار ہونگے: سپریم کورٹ

لاہور (نوائے وقت نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔ عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس ثاقب نثار نے ڈی جی ایل ڈی اے سے استفسار کیا کہ آپ کی ناک کے نیچے قانون کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں؟ آئندہ خلاف ورزی ہوئی تو کوئی اور افسر نہیں ڈی جی ایل ڈی اے ذمہ دار ہوں گے۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ درخواست گزار صائمہ عباس کے مکان کی تعمیر میں مداخلت نہ کی جائے۔