’’میاں طفیل محمد ساری زندگی اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدوجہد کرتے رہے‘‘

لاہور (خبرنگار) میاں طفیل محمد مرحوم کی ساری زندگی آئین و قانون کی حکمرانی‘ اسلامی نظام کا احیاء فرقہ واریت کا خاتمہ اور عالم اسلام کے اتحاد کیلئے جدوجہد کرتے گزاری۔ ختم نبوت تحریک ہو یا بنگلہ دیش نامنظور‘ اسلامی دستور و آئین کی تدوین کا مسئلہ ہو یا نفاذ شریعت کی جدوجہد ہمیشہ اگلی صفوں میں جدوجہد کرتے نظر آئے۔ جماعت اسلامی کی جدوجہد رنگ لائے گی۔ روسی سرخ سامراج چکنا چور ہو چکا ہے‘ مغربی استعمار بھی دم دبا کر بھاگے گا۔ لگائی آگ کو بجھانا ہم سب کا فریضہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے زیر اہتمام میاں طفیل محمد مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس سے امیر جماعت اسلامی سرحد سراج الحق‘ معروف صحافی و دانشور مصطفی صادق‘ امیر جماعت اسلامی لاہور امیر العظیم‘ میاں حسن فاروق‘ انور گوندل‘ وقار ندیم وڑائچ‘ محمد سلیم اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔