کرپشن: 2 ایکسائز انسپکٹروں‘ 2 ایکسیئنزاور ایس ڈی او کیخلاف مقدمہ‘ 10اہلکار گرفتار

لاہور (نامہ نگار) محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک کروڑ 43 لاکھ روپے کرپشن میں ملوث دو ایکسائز انسپکٹروں اور لاکھوں روپے کرپشن میں ملوث محکمہ انہار کے 2 ایکسیئن‘ ایس ڈی او کیخلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد محکمہ ایکسائز کے 2 انسپکٹروں میاں ارشاد احمد اور افتخار بھٹی کیخلاف ایک کروڑ 43لاکھ روپے کی کرپشن کرنے اور محکمہ انہار کے 2ایکسیئن میاں آفتاب‘ رانا عاطف اور ایس ڈی او کیخلاف خوردبرد کے الزام میں مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیموں نے کریک ڈائون کرتے ہوئے کرپشن کے الزام میں اشتہاری ملزم ذوالفقار علی‘ فیصل آباد کے محمد احمد‘ جھنگ کے پٹواری حق نواز‘ حافظ آباد کے پٹواری فدا حسین‘ شجاع الدین‘ خوشاب کے محمد شہباز‘ فیروز والا میں عدالتی اہلمند حافظ احسان‘ جھنگ کے اقبال اور ٹوب ٹیک سنگھ کے پٹواری احسان کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔