محکمانہ امتحانات دینے ولے پولیس اہلکاروں کے 200 موبائل فونز چوری

لاہور (نمائندہ خصوصی) سول لائن کے علاقے میں امتحانی سنٹر میں محکمانہ امتحانات دینے کیلئے آنے والے پولیس اہلکاروں کے 200 کے قریب موبائل فونز چوری ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں نے سڑک بلاک کرکے احتجاج کیا تھانے بات پہنچنے پر سٹینڈ کے ٹھیکیدار نے نقصان پورا کرنے کا وعدہ کرکے ملازموں کی جان چھڑا لی۔ معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ روز پولیس اہلکاروں نے امتحانی مرکز میں موبائل فون لے جانے کی پابندی ہونے پر موبائل فونز موٹرسائیکل سٹینڈ کے ملازموں مبشر حسن اور شعبان وغیرہ 4 افراد کے پاس فی موبائل 20 روپے کے عوض جمع کروا دیئے جب اہلکار پیپر دیکر واپس آئے تو 200 کے قریب موبائل فون گم ہوچکے تھے ۔ پولیس نے سٹینڈ ملازموں کو حراست میں لے لیا۔ اس دوران ٹھیکیدار افضال تھانے آگیا اور بتایا کہ صرف 100 موبائل فون گم ہوئے وہ نقصان پورا کردے گا مقدمہ درج نہ کیا جائے ۔