بابائے قوم کا ویژن مسلم لیگ (ن) کا مشن ہے: پرویز ملک‘ قیصر محمود‘رمضان صدیق

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر معاون محمد پرویز ملک نے کہا کہ صوبوں کو خودمختاری دینے سے فیڈریشن مضبوط ہوگی۔ بلوچ عوام کو ان کے حقوق ملنے چاہئیں۔ مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصر محمود نے کہا ہے میاں نوازشریف سے زیادہ کوئی عوام کا ہمدرد اور پاکستان کا محافظ نہیں۔ بابائے قوم کا ویژن مسلم لیگ کی قیادت کا مشن ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے رمضان صدیق بھٹی نے کہا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں 2 روپے کی روٹی ملنا خواب لگتا ہے۔ مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی رہنما صائمہ شہزادی نے کہا ہے کہ خادم پنجاب شہباز شریف نے بیورو کریسی کو کام پر لگا دیا ہے۔