لاہور چڑیا گھر میں سٹاپیڈ ہرن کی پیدائش
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور چڑیا گھر میں سٹاپیڈ ڈیئر کی پیدائش سے ہرنوں کی تعداد 10 ہوگئی۔ سٹاپیڈ ڈیئر ہرن فیملی میں 5 مادہ‘ 4 نر ہرن اور ایک بچہ شامل ہیں۔ نومولود ہرن کا بچہ چڑیا گھر سیر کے لیے آنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بن گیا جو اپنے پنجرے میں ماں کے گرد گھومتا دکھائی دیا۔