ماڈل ٹائون میں قتل و غارت کے خلاف پوری قوم سراپا احتجاج ہے: زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے صدر علامہ قاری محمد زوار بہادر نے 17جنوری کو سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے حق کے لئے عوامی تحریک کی اپیل پر آل پارٹیز کی طرف سے احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو پی ہر ظلم کے خلاف ہے ماڈل ٹائون میں جو خون کی ہولی کھیلی گئی اس پر پوری قوم سراپااحتجاج ہے ہم کل جماعتی احتجاج میں مکمل طور پر شامل ہونگے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران اقتدار کے نشے میں اندھے اور بہرے ہوچکے ہیں انہیں مظلوموں کی آہ وبکا سُنائی نہیں دیتی ۔