بروقت حفاظتی تدابیر سے انفلوئنزا سے بچا سکتا ہے: عمران نذیر
لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ بر وقت اختیاطی تدابیر اپنا کر موسمی انفلوائنزسے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماسک کا استعمال ، ہاتھوں کو دھونے اور متا ثرہ مریض کو خصو صی کئیر دیکر موسمی فلو کے وائرس کو مزید پھیلانے سے روکا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ موسمی فلو کے علاج معالجے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور ہر ہسپتال میں فلو فلٹریشن کلینکس بنائے جاچکے ہیں ۔خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ لوگوں کو موسمی انفلوئنزا سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ملتان اورجنوبی پنجاب کے چند اضلاع میں اس کے کیس سامنے آئے ہیں۔ موسمی فلو سے بچائو کے لیے بروقت حفاظتی تدابیر اپنائیں مگر یاد رکھیں کہ ہر فلو موسمی انفلوئنزا نہیں ہوتا۔ وزیر برائے سپشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں موسمی فلو کے مریضوں کے علاج اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمی فلو سے متاثرہ مریضوں کو اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے حفاظتی تدابیر کا خیال رکھنا ہو گا۔ موسمی انفلوئنزا سے ہونے والی اموات کی بنیادی وجہ مریضوں کا دیر سے ہسپتالوں سے رجوع کرنا ہے۔ بعدازاں واک کا اہتمام کیا گیا۔ واک میں لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر اختر رشید ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر یداللہ، محکمہ صحت کے افسران، ملازمین اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔