بلوچستان میں جوڑ توڑ‘ خرید و فروخت آصف زرداری نے شروع کی: سعد رفیق
لاہور (آئی این پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جوڑ توڑ ‘ خرید و فروخت آصف زرداری نے شروع کی‘ ہارس ٹریڈنگ کی منڈی کا سہرا آصف زرداری کے سر ہے۔ پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خرید و فروخت‘ جوڑ توڑ اصف زرداری نے شروع کی۔ ہارس ٹریڈنگ کی منڈی کا سہرا آصف زرداری کے سرہے۔ آصف زرداری کے دیگر پارٹنرز بھی مبارکباد کے حق دار ہیں۔
سعد رفیق