’’مسافر شب کو اٹھتا ہے… جو جانا دور ہوتا ہے‘‘

شہباز شریف کا تونسہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بعض اقدامات میں تاخیر پر اظہار ناراضی

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے توانائی کے منصوبوں سے متعلق اجلاس کے دوران تونسہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بعض ضروری اقدامات میں تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو مخاطب کرتے ہوئے یہ شعر پڑھا… ’’مسافر شب کو اٹھتا ہے… جو جانا دور ہوتا ہے‘‘۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ وقت ایک دولت ہے اور وقت پر کام کر کے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچانا متعلقہ حکام کی ذمہ داری ہے- تونسہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے حوالے سے بعض فوری نوعیت کے اقدامات ضروری تھے، اب لیت و لعل سے کام نہیں چلے گا، نتائج دینا ہوں گے۔