کرکٹر عمر اکمل بیٹی کے باپ عبدالقادر نانا بن گئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) کرکٹر عمر اکمل بیٹی کے باپ جبکہ عبدالقادر نانا بن گئے۔ قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز کے ہاں گذشتہ روز بچی کی پیدائش نیشنل ہسپتال ڈیفنس میں ہوئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق زچہ بچہ خیریت سے ہیں۔ بیٹی کی پیدائش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا خدا نے ان کے گھر رحمت بھیجی ہے وہ بیٹی کی پیدائش پر بہت خوش ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ کا حصہ بننے والے عمر اکمل سابق ٹیسٹ عبدالقادر کے داماد ہیں۔ دریں اثنا قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بیٹی کی پیدائش پر عمر اکمل  اور نانا بننے پر سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر کو مبارکباد دی ہے۔ قومی کرکٹرز نے عمر اکمل کے ساتھ ساتھ ان کے بھائی کامران اکمل اور عدنان اکمل کو بھی مبارکباد دی۔