پٹرول، گیس اور بجلی دستیاب نہیں عوام سراپا احتجاج ہیں: محمودالرشید

پٹرول، گیس اور بجلی دستیاب نہیں عوام سراپا احتجاج ہیں: محمودالرشید

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی عدم دستیابی کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول، گیس اور بجلی سرے سے غائب ہیں اور عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ شہباز شریف سمیت (ن) لیگ کا کوئی وزیر بھی عوام کے سامنے جواب دینے کو تیار نہیں ۔