پٹرول قلت، دکاندار پھل و سبزیاں مقررہ ریٹ سے 15 روپے زائد میں بیچتے رہے

لاہور (کامرس رپورٹر)  صوبائی دارالحکومت کے متعدد علاقوں میں گزشتہ روز پرچون سطح پر سبزی اور پھل فروشوں  نے پٹرول اور ڈیزل  کی قلت کی آڑ میں  سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی کی اور صارفین کو سبزیاں اور پھل مقررہ قیمتوں سے  15 روپے سے بھی زائد  پر فروخت کئے۔ صارفین کے مطابق ایک کلو آلو نیا  کی قیمت 23 روپے مقرر  تھی لیکن دکاندار 35 روپے تک فروخت کرتے رہے پیاز 20 روپے  کی بجائے 29روپے،  ٹماٹر 42 روپے کی بجائے 60  روپے، لہسن چائنہ 141 روپے کی بجائے  165  روپے،  پالک 18 روپے کی بجائے 25 روپے، بند گوبھی 26 روپے کی بجائے  38 روپے،  پھول گوبھی 19 روپے  کی بجائے 32 روپے، ساگ 24 روپے کی بجائے 35  روپے، میتھی  32 روپے کی بجائے 42 روپے، شلجم 9 روپے  کی بجائے 15 روپے اور ایک کلو گاجر 17 روپے کی بجائے 29 روپے میں فروخت کی۔ سیب میدانی 80 روپے کی بجائے 95 روپے، کالا کولو  پاکستانی 136 روپے کی بجائے 145 روپے،  کینو اول درجن 80 روپے کی بجائے 100 روپے، مالٹا درجن 58 روپے  کی بجائے 70 روپے، مسمی  درجن 110 روپے کی بجائے 120 روپے،  فروٹر اول 69 روپے کی بجائے 95  روپے، امرود 58 روپے کی بجائے 65 روپے، کیلا اول درجن 66 روپے یک بجائے 80 روپے تک فروخت کیا گیا۔