پنجاب حکومت نے 33خطرناک ملزموں کے سروں کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں

لاہور (آئی این پی) حکومت پنجاب نے صوبہ کے 33خطرناک ملزموں کے سروں کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے مختلف اضلاع کے 33خطرناک ملزموں کے سروں کی نئی قیمتیں مقرر کر کے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ان ملزموں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کیلئے اقدامات کریں۔ دو خطرناک ملزموں نعیم اور قیصر کے سروں کی قیمت 5لاکھ سے بڑھا کر 8  8لاکھ کر دی گئی ہے۔