پرویزالٰہی نے شکست سے سبق نہیں سیکھا: زعیم قادری

پرویزالٰہی نے شکست سے سبق نہیں سیکھا: زعیم قادری

لاہور(خبر نگار)پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم حسین قادری نے کہا کہ  پرویز الٰہی نے شکست اور عوام کی طرف سے مسترد کئے جانے کے باوجود سبق نہیں سیکھا۔ اپنے آپ کو سیاست میںزندہ رہنے کیلئے بےان بازی ان کا مشغلہ بن چکی ہے۔ پرویز الٰہی کی سیاست اقربا پروری اور کرپشن سے عبارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں پرویز الٰہی نے پڑھا لکھا پنجاب پراجیکٹ میں کرپشن کی بد ترین مثال قائم کی جبکہ این آئی سی ایل ،پنجاب بنک ، ٹھو کر نیاز بیگ فلائی اوور اور لاہور قصور روڈ بھی ان کے دور کی کرپشن کی یاد گاریں ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ میٹرو بس پر تنقید سے پہلے پرویز الہی کو یہ بات نہیںبھولنی چاہیے کہ یہ سروس لاکھوں مسافروں کو تیز رفتار اور با کفایت سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے۔