پائیدار امن کیلئے وزیراعظم سیاسی بحران حل کریں: لیاقت بلوچ

پائیدار امن کیلئے وزیراعظم سیاسی بحران حل کریں: لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومتی نااہلی سے پٹرول کی مصنوعی قلت پیدا ہوئی۔ تیل کمپنیاں بروقت تیل درآمد نہیں کر سکیں اس نااہلی کا ذمہ دار کون ہے۔ رکشہ ویگن ڈرائیورز کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کا صدمہ آج بھی پورے ملک میں چھایا ہوا ہے۔ سانحہ پشاور میں شہید اساتذہ اور معصوم بچوں کے والدین کا غم حقیقی صورتحال ہے۔ وفاقی، خیبر پی کے حکومت اور سیاسی قیادت کو ان جذبات کا احساس کرتے ہوئے اقدامات کرنا ہونگے۔ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں پائیدار امن کیلئے و زیراعظم نواز شریف سیاسی بحران حل کریں۔