نواب سر سلیم اللہ کی برسی پر خصوصی تقریب آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہو گی

نواب سر سلیم اللہ کی برسی پر خصوصی تقریب آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں ہو گی

لاہور(خبرنگار) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام آل انڈیا مسلم لیگ کے بانی نواب سر سلیم اللہ خان آف ڈھاکہ کی 100ویں برسی کے موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان ،لاہور میں آج جمعہ 16جنوری کو صبح ساڑھے دس بجے ایک خصوصی نشست ہو گی جسکی صدارت سابق صدر مملکت چیئرمین نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ محمد رفیق تارڑ کریں گے۔ نشست کا اہتمام پاکستان بنگلہ دیش برادرہڈ سوسائٹی کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔