نبی کریم سے محبت عین ایمان ہے: گورنر پنجاب

نبی کریم سے محبت عین ایمان ہے: گورنر پنجاب

لاہور (خبرنگار) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ سانحہ پشاور کے واقعہ کے بعد آج پوری قوم بشمول حکومت، اپوزیشن اور افواج پاکستان جو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ایک نقطہ پر چٹان کی مانند کھڑی ہیں اس میں میڈیا کا کردار انتہائی مو¿ثر اور قابل تعریف ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کے نمائندوں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بڑے افسوس کا مقام ہے کہ ہماری جمہوری حکومتیں جمہوریت کا راگ تو الاپتی ہیں لیکن جمہوریت کی اصل روح یعنی بلدیاتی الیکشن سے انحراف کرتی ہیں۔ گورنر نے فرانس میں ہونے والے واقعے کے حوالے سے صحافت کا مطلب یہ نہیں کہ آپ 1.5 بلین مسلمانوں کے جذبات کو نقصان پہنچائیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک یہ جرنلزم نہیں بلکہ کٹرلیزم ہے اور ان خاکوں کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغبر اسلام سے عقیدت، محبت اور عشق جزو عین ایمان ہے۔ انہوں نے کہا وہ صحافی حضرات جو ملک وقوم، حق اور سچ کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں انہیں بھی ان پولیس اور پاک فوج کے شہید جوانوں کی فہرست میں شامل کیا جانا چاہیے اور ان کے خاندان والوں کو بھی وہی مراعات ملنی چاہئیں جو شہید کے ورثاءکو ملتی ہیں۔