مذہبی رہنماﺅں کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری، حافظ حسین احمد، مولانا محمد امجد خان، تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چودھری، مذہبی امور مفتی عبدالقوی، مفتی سعید خان اور مفتی عبدالستار حقانی، جے یو آئی لاہور کے امیر مولانا عبدالرب امجد، ناظم اعلیٰ قاری اعظم حسین، قاری محمد اسلم صدیقی، مولانا نواز سندھو اور قاری واحد بخش، نائب امیر جماعت حافظ محمد ادریس، مولانا سید لطیف الرحمان، جمعیت مشائخ اہلسنت کے سربراہ مولانا پیر سیف اللہ خالد، مولانا محمد عاصم مخدوم، مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا محمد یونس حسن، مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ، عالمی جماعت اہلسنت کے مرکزی امیر مفتی پیر سید مصطفی رضوی، مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات جاوید کمیانہ، امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر اور سیکرٹری جنرل نذیر احمد جنجوعہ، میاں مقصود، تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمان درانی، علامہ سید فرحت حسین شاہ، حاجی امداد اللہ قادری، علامہ آصف اکبر میر، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ ممتاز صدیقی، علامہ لطیف مدنی، علامہ رانا محمد ادریس، وفاق المدارس الشیعہ اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر مولانا سید نیاز حسین نقوی نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کی۔